ایران کا امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے کر مسترد کردیا

ایران کا امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے کر مسترد کردیا

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ان پر عمل نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی پابندیوں میں تعاون کرنا غیر قانونی اقدامات میں شمولیت کے مترادف ہوگا۔ وزارت نے خبردار کیا کہ نئی پابندیاں لاکھوں ایرانیوں کے علاج اور روزگار کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران ایران نے تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔صدر نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ خطے کی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالیں اور ایک دوسرے کے خلاف نقصان دہ اقدامات سے گریز کریں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی اتحاد اور سماجی یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسے بیانات سے بچنے کی ہدایت کی جو عوام کے حوصلے کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ڈالر پر انحصار ختم کرکے قومی اتحاد کے ذریعے مخالفین کے بیانیے کا مقابلہ کرے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.