ترکیہ میں اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعت کی پیداوار ایک ٹریلین لیرا سے تجاوز

ترکیہ میں اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعت کی پیداوار ایک ٹریلین لیرا سے تجاوز

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی شعبے کی پیداوار کی مالیت پہلی مرتبہ ایک ٹریلین ترک لیرا سے تجاوز کرگئی۔ترکیہ کے ادارہ شماریات کے مطابق 2025 میں اس شعبے سے وابستہ کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 164 رہی، جن میں 60 ہزار 161 درمیانی سے اعلیٰ ٹیکنالوجی جبکہ 4 ہزار 70 اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل صنعتیں شامل تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتی کمپنیوں کی تعداد 2 ہزار 892 سے بڑھ کر 4 ہزار 70 ہوگئی، جو تقریباً 40 فیصد اضافہ ہے۔اسی عرصے میں ان اداروں میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 19 ہزار 326 سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 779 ہوگئی۔ 2025 میں ان کمپنیوں کی آمدنی بھی پہلی بار ایک ٹریلین ترک لیرا سے تجاوز کرگئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.