پیدائشی شہریت کے معاملے پر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کر دی
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے بچوں کو شہریت نہ دینے سے متعلق اپنے صدارتی حکم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے صدارتی اختیارات کے حوالے سے اہم قانونی بحث کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی عوامی حمایت اور سیاسی اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے پیدائشی شہریت سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے کانگریس سے رجوع کرنے کی کوشش کریں گے۔