ٹرمپ کا ایران سے جلد نکلنے اور تیل سستا ہونے کا دعویٰ

ٹرمپ کا ایران سے جلد نکلنے اور تیل سستا ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہونے والی ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا، تاہم وہ تہران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو اپنے جوہری پروگرام پر قابلِ قبول اقدامات کرنا ہوں گے۔امریکی صدر نے مبینہ ایرانی حملوں کی صورت میں سخت جواب دینے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ امریکا اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا۔ ٹرمپ کا ٹیکساس کا یہ ایک ماہ کے دوران تیسرا دورہ تھا، جہاں وہ وسط مدتی انتخابات کیلئے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں سرگرم ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.