شمالی قبرص میں ڈوبے مسافر جہاز سے ایک اور لاش برآمد

شمالی قبرص میں ڈوبے مسافر جہاز سے ایک اور لاش برآمد

استنبول( تر کیہ خبر) شمالی قبرص کے ساحل کے قریب ڈوبنے والے مسافر بردار جہاز کے لاپتا افراد کی تلاش کے دوران ایک اور مسافر کی لاش مل گئی۔شمالی قبرص کی وزیراعظم آفس کے مطابق لاش کی شناخت کیلئے ضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 3 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔فلو جیٹ نامی تیز رفتار مسافر جہاز 30 اگست کو گیرنے بندرگاہ سے مرسین کے تاشوجو بندرگاہ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ روانگی کے کچھ دیر بعد جہاز کے اگلے حصے سے پانی داخل ہونا شروع ہوا اور واپس بندرگاہ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں غرق ہوگیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.