ترکیہ کا نجی سرمایہ کاری فنڈز کے نقصانات خزانے سے نہ دینے کا اعلان

ترکیہ کا نجی سرمایہ کاری فنڈز کے نقصانات خزانے سے نہ دینے کا اعلان

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ ختم کیے جانے والے نجی سرمایہ کاری فنڈز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے خزانے کے وسائل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایسے 131 فنڈز مجموعی فنڈز کا 4.6 فیصد اور ان کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کا 7.7 فیصد ہیں، جبکہ 5 اکتوبر تک ان کے اثاثے گھریلو مالی وسائل کا صرف 2.4 فیصد تھے۔جودت یلماز نے کہا کہ مسئلہ سرمایہ کاری کے محدود حصے تک ہے اور مالیاتی نظام کو کسی بڑے یا مجموعی خطرے کا سامنا نہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.