الہام علی یوف کی پیوٹن کو سالگرہ پر مبارکباد، تعاون بڑھانے پر گفتگو
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے روسی صدر کیلئے صحت، طویل عمر اور حکومتی امور میں مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ولادیمیر پیوٹن نے مبارکباد اور توجہ پر صدر الہام علی یوف کا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے آذربائیجان اور روس کے تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔