الہام علی یوف مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمان باشی پہنچ گئے
باکو( ترکیہ خبر)ترکمان باشی میں 8 اکتوبر کو آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے سربراہانِ مملکت کے آٹھویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے اووازہ کمپلیکس پہنچے۔ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت نے گروپ فوٹو بنوایا۔