اردوان، پیوٹن کا رابطہ، روس یوکرین براہِ راست مذاکرات پر گفتگو

اردوان، پیوٹن کا رابطہ، روس یوکرین براہِ راست مذاکرات پر گفتگو

استنبول( ترکیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اردوان نے بحیرہ اسود میں بحری آمدورفت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست رابطوں کے قیام کیلئے کوششوں میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔گفتگو کے دوران ترک صدر نے پیوٹن کو سالگرہ اور روسی پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر بھی مبارکباد دی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.