افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیاں بڑھنے لگیں
کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے طالبان حکومت کے سکیورٹی اور مؤثر حکمرانی کے دعووں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر عزت اللہ مارا گیا، جبکہ ارغنداب میں ایک انٹیلی جنس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔تنظیم کے مطابق ہلمند کی ایک جیل پر دستی بم حملے میں طالبان کا ایک اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے۔ تنظیم نے ان کارروائیوں کو طالبان کے اقتدار کے خلاف بڑھتی مزاحمت کی علامت قرار دیا۔