سعودی درخواست پر شام کا یمن میں فوجی تعاون پر غور

سعودی درخواست پر شام کا یمن میں فوجی تعاون پر غور

واشنگٹن، لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) شام سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں ممکنہ فوجی تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ زیرِ غور تجاویز میں دفاعی معاونت اور حوثیوں کے خلاف لڑنے والی یمنی فورسز کی مدد کیلئے شامی اہلکاروں کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ریاض نے دمشق سے حوثیوں کے خلاف جنگ میں تعاون طلب کیا ہے، تاہم شامی حکام کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت داخلی معاملات، بحالی اور تعمیرِ نو کو ترجیح دے رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق کسی فوجی درخواست کی صورت میں موجودہ دوطرفہ معاہدوں کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ شام کی براہِ راست شمولیت سے یمن کا تنازع مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے اور خطے میں حساس ردعمل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی عبوری سربراہ احمد الشرع سعودی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور اسے قبول کرنے کا امکان موجود ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.