امریکا کا وینزویلا سے تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، ٹرمپ

امریکا کا وینزویلا سے تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ طے کرلیا ہے۔ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز اور نجی شعبے کے تعاون سے یہ معاہدہ مکمل کیا۔امریکی صدر کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی اختیار حاصل ہوگیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے امریکی تیل کے ذخائر دوگنے سے بھی زیادہ ہوجائیں گے، رسد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ ملے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.