بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) گریٹ ہال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آغاز میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے دونوں ممالک پر عالمی امن کے فروغ کی مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے درمیان تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانا چاہتا ہے، اور ان کے وفد میں شامل کاروباری شخصیات بھی چین کے ساتھ تجارتی مواقع کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی بیجنگ میں اہم ملاقات، تجارت اور عالمی استحکام پر گفتگو
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں