ترکیہ خبر

ٹرمپ کا نیتن یاہو کو لبنان میں مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ

ٹرمپ کا نیتن یاہو کو لبنان میں مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو لبنان کے خلاف مکمل جنگ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان میں صرف محدود اور سرجیکل حملوں تک ہی کارروائی رکھنی چاہیے اور جنگ کو دوبارہ مکمل طور پر شروع کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ لبنان میں جاری کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہو، کیونکہ اس کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ادھر رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین کی جنگ سمیت مختلف عالمی تنازعات پر بات چیت ہوئی۔کریملن کے مطابق اس گفتگو میں ایران کے جوہری معاملے پر روسی صدر نے اپنی تجاویز پیش کیں اور موجودہ صورتحال کے حل کے لیے سفارتی راستے پر زور دیا۔ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اس رابطے کا مقصد عالمی سطح پر امن کے امکانات کو فروغ دینا اور خاص طور پر توانائی کی منڈیوں میں استحکام پیدا کرنا تھا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔