ٹرمپ انتظامیہ کی روس کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش، تیل کا معاہدہ زیر غور

ٹرمپ انتظامیہ کی روس کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش، تیل کا معاہدہ زیر غور

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے روس کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے روسی ڈیزل کی فراہمی سے متعلق معاہدے کو ماسکو کا مؤقف نرم کرنے کے ممکنہ ذریعے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے میامی میں یوکرینی حکام سے ملاقات کے دوران بتایا کہ روس سے امریکا اور عالمی منڈیوں کو 22 لاکھ 50 ہزار بیرل سے زائد ڈیزل فراہم کرنے کا معاہدہ تین فریقی مذاکرات کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی حکام نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ روسی تیل صاف کرنے والی تنصیبات پر حملے روک دے۔ تاہم یوکرینی وفد نے اس تجویز سے متعلق کوئی حتمی اتفاق نہیں کیا۔ یوکرینی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر روس بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کرے تو وہ توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روکنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب کریملن کے قریبی ایک ذریعے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ڈونباس کے بقیہ 11 فیصد علاقے پر قبضہ حاصل کیے بغیر امن معاہدے پر رضامند نہیں ہوں گے، جبکہ یوکرین مزید علاقے روس کے حوالے کرنے سے انکار کر چکا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.