ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر اسلحہ دینے کا منصوبہ
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مجوزہ پیکج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم شامل ہیں، جن میں 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو 117 بم شامل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں 20 ہزار پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل کیے گئے ہیں۔یہ پیکج گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل کو منتقل کیے گئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کے مقابلے میں کہیں بڑا ہوگا۔ تباہ کن ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق امریکی کانگریس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔