ٹائمز اسکوائر میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک نائب صدر ہلاک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک کے مصروف ترین ٹائمز اسکوائر میں چاقو بردار خاتون کے حملے میں بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک ہوگئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ خاتون نے ٹائمز اسکوائر میں دو راہگیروں کو چاقو کے وار سے نشانہ بنایا۔حملہ آور خاتون نے تقریباً چار منٹ تک ہتھیار پھینکنے سے انکار کیا اور دونوں ہاتھوں میں چاقو لہراتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی جانب بڑھی، جس پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔نیویارک کے میئر اور پولیس کمشنر کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ابتدائی طور پر حملہ اچانک اور انفرادی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے۔