ترکیہ خبر

منی پور میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، احتجاج کے دوران جھڑپیں اور زخمی

منی پور میں کشیدگی مزید بڑھ گئی، احتجاج کے دوران جھڑپیں اور زخمی

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی اور مبینہ کارروائیوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران آسام رائفلز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں خواتین سمیت کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔مقامی افراد کے مطابق آسام رائفلز نے انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر علاقے میں نئی چوکی قائم کرنے کی کوشش کی، جس پر شدید احتجاج شروع ہوا۔اطلاعات کے مطابق صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ چوکی کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔