ہرات میں طالبان کی سختیاں بڑھ گئیں، خواتین اور مردوں پر پابندیاں

ہرات میں طالبان کی سختیاں بڑھ گئیں، خواتین اور مردوں پر پابندیاں

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے ہرات میں عوام پر سخت پابندیوں کے نفاذ میں مزید اضافہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایات کے بعد ہرات میں سخت قوانین پر عمل درآمد مزید تیز کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواتین کو لباس اور مردوں کو داڑھی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ خوف کے باعث کئی خواتین نے گھروں سے باہر نکلنا بھی کم کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف دو روز کے دوران کم از کم 30 خواتین کو لباس سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ان اقدامات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری افغان شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دے رہی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.