ہلمند میں طالبان مخالف کارروائیاں، 9 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے صوبہ ہلمند میں مختلف کارروائیوں کے دوران 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلمند میں طالبان کے خلاف دو کارروائیاں کی گئیں۔گروپ کے مطابق ضلع گریشک میں طالبان کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 طالبان جنگجو مارے گئے، جبکہ حملہ آوروں نے چوکی میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل ضلع نوزاد میں بھی طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔