شام ایران کشیدگی: پاکستانی مفاہمت پر اسعد الشیبانی کی مشروط آمادگی

شام ایران کشیدگی: پاکستانی مفاہمت پر اسعد الشیبانی کی مشروط آمادگی

 شام ( مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے شام اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مفاہمتی کوششوں پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال شام اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات یا نمائندگی کی بحالی کا وقت نہیں آیا۔ ان کے مطابق ایران کو شام سے تعلقات بہتر بنانے سے پہلے اپنے اقدامات کو تسلیم کرنا ہوگا۔اسعد الشیبانی نے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر تجارت جام کمال سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.