رہبرِ اعلیٰ نے اتحاد اور عوامی خدمت کا راستہ دکھایا:صدر پزشکیان

رہبرِ اعلیٰ نے اتحاد اور عوامی خدمت کا راستہ دکھایا:صدر پزشکیان

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ نے پوری قوم کو یہ سبق دیا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے عوام اور قومی اتحاد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ ہمدردی، ہم آہنگی اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے جذبے کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کی عزت، ترقی اور عظمت کے سفر کو قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.