فوت شدہ ملازمین کی پنشن پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

فوت شدہ ملازمین کی پنشن پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ریٹائرڈ ملازم کے انتقال کے بعد پنشن اور دیگر مراعات کی قانونی حق دار بیوہ یا قانون کے مطابق نامزد فرد ہو سکتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو فوت شدہ ملازمین کی پنشن کا حق دار نہیں بناتا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے، جبکہ پنشن کے لیے بیوہ یا قانون کے تحت مقرر کردہ شخص ہی اہل ہوگا۔عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.