دیر کالونی اسکول حادثہ، ایس ایس پی آپریشنز کی رپورٹ سی سی پی او کو ارسال

دیر کالونی اسکول حادثہ، ایس ایس پی آپریشنز کی رپورٹ سی سی پی او کو ارسال

پشاور ( تر کیہ خبر) دیر کالونی میں اسکول کی عمارت منہدم ہونے کے واقعے سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز نے اپنی رپورٹ سی سی پی او پشاور کو بھجوا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر تھانہ آغا میر جانی شاہ کو اسکول کی عمارت گرنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد متعلقہ پولیس افسران نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی طلب کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی تھی اور اس کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔ عمارت کے ناقص بنیادی ڈھانچے سے متعلق شکایات موصول ہونے کے باوجود اسکول انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.