ترکیہ کا عراقی کابینہ میں نئی تقرریوں کا خیرمقدم

ترکیہ کا عراقی کابینہ میں نئی تقرریوں کا خیرمقدم

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے عراقی مجلسِ نمائندگان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ دیے جانے کے بعد کابینہ میں ہونے والی نئی تقرریوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 اکتوبر کو عراقی مجلسِ نمائندگان میں اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں نئی تقرریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وزیراعظم علی الزیدی کی قیادت میں عراقی حکومت کے لیے کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق انقرہ کو امید ہے کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تیز کرے گی، بالخصوص ترقیاتی راہداری منصوبے کے علاوہ توانائی، آبی وسائل، بنیادی ڈھانچے اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ ملے گا۔ترکیہ نے کرکوک کے گورنر اور عراقی ترکمان فرنٹ کے سربراہ مہمت سمان آغااوغلو کی نئی کابینہ میں وزیر مملکت کے طور پر تقرری کا بھی خیرمقدم کیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس تقرری کو سیاسی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور ترکمان برادری کی منصفانہ نمائندگی کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جاتا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اس موقع پر عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.