آذربائیجان میں 17 اکتوبر کو یومِ فضولی، تاریخی فتح کی یاد تازہ

آذربائیجان میں 17 اکتوبر کو یومِ فضولی، تاریخی فتح کی یاد تازہ

باکو( تر کیہ خبر) چھ سال قبل، 17 اکتوبر 2020ء کو آذربائیجان کی عسکری تاریخ میں ایک اور فتح کا دن رقم ہوا، جب جنگِ وطن کے 21ویں روز فضولی شہر اور اس کے نواحی دیہات کو آرمینیائی قبضے سے آزاد کرایا گیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر الہام علییف نے 31 جولائی 2023ء کو دستخط شدہ حکم نامے کے ذریعے 17 اکتوبر کو یومِ فضولی شہر قرار دیا، جو شہر کی آزادی کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔فضولی کے حصول کے لیے ہونے والی لڑائی دوسری جنگِ قرہ باغ کے جنوب مشرقی محاذ کی اہم ترین جنگوں میں شمار ہوتی ہے۔ لڑائی کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی رابطہ لائن پر قائم دفاعی حصار کی متعدد پرتیں توڑنے کے بعد آذربائیجانی فوج نے اہم تزویراتی برتری حاصل کر لی تھی۔جنگ کے پہلے روز سے ہی آذربائیجان کے بہادر فوجیوں اور افسران نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے غیر معمولی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔فضولی آپریشن کی کامیابی کے نتیجے میں جبرائیل اور خواجہ وند اضلاع کے متعدد رہائشی علاقوں کو بھی آذربائیجانی فوج نے آزاد کرا لیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.