چین کا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے اور مسئلہ فلسطین نظرانداز نہ کرنے کا اعلان

چین کا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے اور مسئلہ فلسطین نظرانداز نہ کرنے کا اعلان

باکو( تر کیہ خبر) چین نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے فلسطینی عوام کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بیجنگ فلسطین کے حق میں اپنا مؤقف برقرار رکھے گا۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فلسطینی ہم منصب فارسین آغابکیان شاہین سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ نے تمام امن پسند ممالک پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.