گورنر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد امن ہے: طارق فضل چودھری
اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور مستقل امن کا قیام ہے۔ دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے بعد صوبے کا انتظامی نظام دوبارہ صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اگر اپوزیشن سنجیدہ اور بامقصد بات چیت کے لیے تیار ہے تو حکومت اس کا خیرمقدم کرے گی۔