استنبول سیلاب میں جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

استنبول سیلاب میں جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد ( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ استنبول میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر انہیں دلی رنج ہے۔شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ سیلاب میں زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہوں اور لاپتہ افراد کو بحفاظت تلاش کرلیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.