سری لنکا کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، ہلاکتیں 25 ہو گئیں

سری لنکا کی جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، ہلاکتیں 25 ہو گئیں

سری لنکا( مانیٹرنگ ڈیسک) جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ابتدائی جھڑپوں میں 2 قیدی ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے، تاہم آج دوبارہ شروع ہونے والے تصادم کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جیل حکام نے واقعے کے بعد سکیورٹی سخت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا ہے، جبکہ خونریز تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.