ٹرمپ کے ممکنہ اسلام آباد دورے اور خطے میں بڑی سفارتی پیش رفت کی چہ مگوئیاں

ٹرمپ کے ممکنہ اسلام آباد دورے اور خطے میں بڑی سفارتی پیش رفت کی چہ مگوئیاں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر ساجد تارڑ کے ایک ویڈیو بیان کے سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے ماحول میں بڑی سفارتی پیش رفت کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے اور مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آ رہی ہے۔ڈاکٹر ساجد تارڑ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق بھی اہم اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے جس کے اثرات پورے خطے کی سیاسی صورتحال پر مرتب ہوں گے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.