اسپین کے وزیراعظم کی فلسطینی پرچم لہرانے پر لامین یامال کی حمایت

اسپین کے وزیراعظم کی فلسطینی پرچم لہرانے پر لامین یامال کی حمایت

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فٹبالر لامین یامال کی جانب سے لا لیگا کی فتح کی تقریب میں فلسطینی پرچم لہرانے کے اقدام کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ کسی پرچم کی نمائش کو نفرت انگیزی قرار دیتے ہیں وہ یا تو غلط فہمی کا شکار ہیں یا تنگ نظری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لامین یامال نے فلسطین کے ساتھ صرف وہی یکجہتی ظاہر کی ہے جو لاکھوں ہسپانوی شہریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔یاد رہے کہ 18 سالہ فٹبالر نے بارسلونا کی لا لیگا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہر میں ہونے والی فتح پریڈ کے دوران بس پر سوار ہو کر فلسطینی پرچم لہرایا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔اس اقدام کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اسے سیاسی نوعیت کا عمل قرار دیتے ہوئے اعتراض اٹھایا تھا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.