گورنر راج کی دھمکیوں پر مؤقف نہیں بدلوں گا: سہیل آفریدی

گورنر راج کی دھمکیوں پر مؤقف نہیں بدلوں گا: سہیل آفریدی

پشاور (تر کیہ خبر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایسی کرسی کو لعنت بھیجتے ہیں جو انہیں اپنے نظریے سے ہٹا دے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کی مرضی اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف کوئی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 35 ارب روپے کی کٹوتی کرکے پولیس کو فراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو عقلِ کل سمجھتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے اسٹیک ہولڈرز کی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.