احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، 4 اکتوبر کو لانگ مارچ ہوگا: گوہر

احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، 4 اکتوبر کو لانگ مارچ ہوگا: گوہر

اسلام آباد (تر کیہ خبر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے اور آئینی و قانونی حق استعمال کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد نہیں آ رہی، بلکہ بانی تحریک انصاف کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں کوئی پسِ پردہ رابطہ نہیں ہو رہا۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دے رکھا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.