سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان امور پر گفتگو

سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان امور پر گفتگو

لاہور (تر کیہ خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گلبرگ میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سرفراز بگٹی نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی معاملات اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.