ترک وزیر خارجہ کی اماراتی قیادت سے اہم ملاقاتیں
استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاکان فیدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لینے اور خطے کو درپیش مسائل پر غور کے حوالے سے انتہائی مفید رہا۔انہوں نے بتایا کہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت کے فوراً بعد متحدہ عرب امارات پہنچے۔فیدان کا ابوظہبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے استقبال کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ خطے میں یکجہتی مضبوط بنانے اور امن و خوشحالی کے لیے سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔