الہام علیوف کی عالمی موٹرنگ فیڈریشن کے صدر سے ملاقات
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے 26 ستمبر کو عالمی موٹرنگ فیڈریشن کے صدر محمد بن سلیمان سے ملاقات کی۔آذرتاج کے مطابق ملاقات کے دوران کہا گیا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دارالحکومت باکو میں فارمولا ون ریس کا شاندار اور اعلیٰ معیار کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے فارمولا ون ریس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ملاقات میں عالمی موٹرنگ فیڈریشن کے آذربائیجان موٹرنگ فیڈریشن اور مختلف کلبوں کے ساتھ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ مستقبل میں شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔