نئے صوبوں کا معاملہ، سندھ اسمبلی میں پیر کو بحث ہوگی

نئے صوبوں کا معاملہ، سندھ اسمبلی میں پیر کو بحث ہوگی

کراچی( تر کیہ خبر) سندھ اسمبلی نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کے قیام کی تجویز پر بحث کے لیے تحریک التوا منظور کرلی۔اجلاس کے آغاز پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے اہم عوامی معاملے پر تحریک پیش کرنے کی اجازت طلب کی۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار کی رضامندی کے بعد اسپیکر اویس قادر شاہ نے تحریک بحث کے لیے منظور کرلی۔اسپیکر نے اعلان کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پیر کو دو گھنٹے بحث ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر بحث کا دورانیہ مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ایوان نے اکثریتی رائے سے تحریک کی منظوری دی، جس کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں سے متعلق باقاعدہ بحث پیر کو شروع ہوگی۔ اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.