عمران خان وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہوسکتے:شیر افضل مروت کا دعویٰ
اسلام آباد( تر کیہ خبر) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان پہلے ہی نااہل قرار دیے جاچکے ہیں، اس لیے وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اس مقدمے میں آئینی معاملہ کون سا ہے، یہ واضح کیا جائے۔شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانا آئینی طریقہ کار کے مطابق نہیں تھا۔ ان کے مطابق علی امین گنڈاپور کو منصب سے ہٹانے کا طریقہ آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی شق 8 سے متصادم ہے، کیونکہ انہوں نے اپنی مرضی سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی عہدے دار سے دباؤ ڈال کر استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔ گورنر نے علی امین گنڈاپور کا پہلا استعفیٰ منظور نہیں کیا، جس کے بعد دوبارہ ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ پیش کیا گیا۔ شیر افضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔