شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت متعدد وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے امور پر گفتگو متوقع ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.