شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے امیدوار کی ملاقات

شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے امیدوار کی ملاقات

اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو نے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ یوگنڈا کے صدر کے خصوصی نمائندے اور سابق وزیراعظم روہاکانا روگونڈا بھی موجود تھے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک ہوئیں۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے تین بنیادی شعبوں پر متوازن اور مربوط توجہ دیں گے۔سفیر اولارا اوتونو نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی طویل عرصے سے جاری خدمات پر شکریہ ادا کیا اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.