شہباز شریف کی لبنانی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

شہباز شریف کی لبنانی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، قومی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ سمیت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.