مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی سلامتی کیلئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان

 اسلام آباد( تر کیہ خبر) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نیویارک میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.