ترکیے خبر

اقوام متحدہ کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

اقوام متحدہ کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق جائزہ اجلاس کے آغاز پر امریکا اور ایران کے درمیان شدید سفارتی کشیدگی سامنے آئی ہے۔اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے تہران کے جوہری پروگرام اور اجلاس کے انتظامی معاملات پر ایک دوسرے پر سخت اعتراضات کیے۔ تنازع کی ایک بڑی وجہ ایران کو کانفرنس کے 34 نائب صدور میں شامل کرنا بھی بنی، جسے ایران کو غیر وابستہ تحریک کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔امریکا نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جو ملک معاہدے سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتا، اسے اجلاس میں اہم ذمہ داری دینا مناسب نہیں۔ امریکا کو آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل رہی، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی اس نامزدگی پر تحفظات ظاہر کیے۔دوسری جانب روس نے ایران کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے اس کی حمایت کی۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے لیے ایران کے سفیر نے امریکی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے رد کر دیا۔ماہرین کے مطابق یہ اختلافات آئندہ چار ہفتوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔