سربیا کے صدر ووچچ مستعفی، قبل از وقت صدارتی انتخابات کی راہ ہموار
بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کی راہ ہموار ہوگئی۔الیگزینڈر ووچچ نے اپنی دوسری اور آخری پانچ سالہ مدت پوری ہونے سے تقریباً 7 ماہ قبل منصب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ سربیا میں 25 اکتوبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات بھی شیڈول ہیں۔صدر کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنا بیچ عبوری صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ آئین کے مطابق نئے صدارتی انتخابات 90 روز کے اندر کرانا ضروری ہیں۔الیگزینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر کے اختتام تک متوقع ہے۔ووچچ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سربیا کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں ان کی حکومت کو اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مبینہ سخت رویے اور اختیارات کو ایک مرکز میں جمع کرنے کے الزامات پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔