27 ستمبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد( پاکستان خبر) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کا فیصلہ حتمی ہے، اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا نظرثانی نہیں کی جا سکتی۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تاہم تحریک انصاف نے واضح کر دیا ہے کہ احتجاج میں کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ایک اہم اور عوام سے متعلق معاملہ ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے قائد حزب اختلاف سے رابطے میں پہل کرنی چاہیے۔