روس کیلئے جاسوسی کے شبہے میں امریکی فوج کا سینئر اہلکار گرفتار

روس کیلئے جاسوسی کے شبہے میں امریکی فوج کا سینئر اہلکار گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے روسی خفیہ اداروں کے ساتھ مبینہ روابط اور معاونت کے الزام میں امریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار کو حراست میں لے لیا ہے۔41 سالہ امریکی فوجی کو مغربی انگلینڈ کے شہر گلوسٹر کے قریب گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے لندن کے ایک پولیس تھانے منتقل کردیا گیا۔برطانوی پولیس کے مطابق ملزم پر حساس اور خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے کے علاوہ ایک غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جس کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے گرفتاری کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاسوسی سے متعلق الزامات امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لیے انتہائی تشویش ناک ہیں۔امریکی فوج کے شعبہ انسدادِ جاسوسی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شان اسٹنچن نے کہا کہ حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے فوجی اہلکار کی مبینہ سرگرمیاں اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اداروں کے اندر سے پیدا ہونے والے سلامتی کے خطرات حقیقی ہیں اور مسلسل موجود رہتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.