راولپنڈی ریڈ زون میں سکیورٹی سخت، مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم

راولپنڈی ریڈ زون میں سکیورٹی سخت، مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم

راولپنڈی( تر کیہ خبر) ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں مال روڈ سے اولڈ ایئرپورٹ تک 8 مقامات پر اضافی پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں، جہاں اہلکار تعینات کرکے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ایم ایچ چوک، ٹی ایم فلیش مین چوک اور صدر میٹرو اسٹیشن سمیت ٹی اینڈ ٹی چوک، اری بازار روڈ، 22 نمبر چونگی اور شالیمار چوک معرکہ حق اسکوائر پر بھی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.