آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ( تر کیہ خبر) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ فورسز نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آواران میں کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.