تمپ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

تمپ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

راولپنڈی (تر کیہ خبر) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پر حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر پروٹیکشن اسکواڈ کے اہلکاروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ان کے عزائم ناکام ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو محفوظ طریقے سے حملے سے بچا لیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ بروقت جوابی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.